• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیان بازی سے بادشاہت نہیں بچے گی، پی پی وزراء آبائی علاقوں کے ٹکٹ کٹوالیں، ایم کیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے پی پی کے صوبائی وزراء کی جانب سے ایم کیو ایم پر تنقید پر کہا ہے کہ کراچی کو ہی نہیں پورے پاکستان کو سندھ حکومت معاشی طور پر تباہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے،ایم کیو ایم کے خلاف بیان بازی سےبادشاہت نہیں بچے گی، پیپلز پارٹی کے وزراء اپنے آبائی علاقوں کے ٹکٹ کٹوالیں، ایم کیو ایم سندھ حکومت کو آبائی علاقوں میں بھیج کر دم لے گی، ایم کیو ایم کا خوف پیپلز پارٹی والوں کے ذہنوں پر سوار ہے، پیپلز پارٹی کے وزراء کراچی کے حصے کا پیسہ اپنی عیاشی پر لگا رہے ہیں، کراچی کے حق پر ڈاکا مارنے والوں کو چین سے رہنے نہیں دیں گے کراچی کے شہریوں نے ہر دور میں پیپلز پارٹی کو مسترد کیا ہے، اندرون سندھ سے آنے والے وڈیرے کراچی سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں، ایم کیو ایم ہر حال میں کراچی کے تاجروں اور شہریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی،کراچی کا فیصلہ اندرون سندھ سے آنے والے نہیں بلکہ کراچی کے شہری خود کریں گے، سندھ میں ویکسین سینٹرز پر ویکسین موجود نہیں ہے، لگتا ہے پیپلز پارٹی والوں نے ویکسین بھی بلیک کرنا شروع کردی ہے۔

تازہ ترین