• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ ،غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن ، 16سو مالکان سے زمین خریدی گئی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ضلع راولپنڈی اور اٹک میں رنگ روڈ منصوبہ کی غیر قانونی قرار دی گئی لینڈ ایکوزیشن کے تحت 16سو اراضی مالکان سے زمین خریدی گئی۔جس میں سے گیارہ سو ضلع راولپنڈی اور پانچ سو کا تعلق ضلع اٹک سے ہے۔جن کو دو ارب43کروڑ روپے کی ادائیگی ہوچکی ہے۔جو واپس لی جانی ہے۔ ذرائع کے مطابق لینڈ ایکوزیشن کی منسوخی کی اجازت بورڈ آف ریونیو سے بھی لینی ہوگی۔جبکہ رنگ روڈ سکینڈل کے بعد سارا ریکارڈ سیل کردیا گیا تھا۔جس کو ڈی سیل کرنے کا پراسیس بھی کرنا ہوگا تب جاکر اراضی اور مالکان کی تفصیلات ریکوری ٹیموں کو فراہم ہوسکیں گی۔ادھر راولپنڈی کےضلعی ذرائع کے مطابق رقم ریکوری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین