• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی کین سائنو ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت مقرر کر دی۔

کورونا وائرس کی چینی کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک 169 روپے سستی کر دی گئی ہے۔

ڈریپ کی جانب سے کین سائنو ویکسین کی ریٹیل پرائس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

ڈریپ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4 ہزار 56 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈریپ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی 3 خوراکوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار 168 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے کین سائنو کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی تھی، سنگل شاٹ کین سائنو ویکسین کی قیمت پہلے 4 ہزار 225 روپے مقرر تھی۔

تازہ ترین