• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گزشتہ ماہ دنیا کا تیسرا گرم ترین جولائی کا مہینہ تھا، یورپی سائنسدان

گزشتہ ماہ دنیا کا تیسرا گرم ترین جولائی کا مہینہ تھا، یکارڈ کے مطابق اس سے قبل اتنی شدید گرمی صرف 2019 اور 2016  پڑی تھی۔ 

جمعرات کو یورپی یونین کے سائنسدانوں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گرمی کے بڑھنے کے جاری رجحان کے مطابق یہ پچھلے سات سال میں ایک تازہ ترین سنگ میل ہے۔

اس ریکارڈ کے مطابق دنیا میں بڑھتی ہوئی گرمی میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کا اہم کردار ہے جس کی وجہ سے کرہ ارض پر موسمیاتی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔

عالمی سطح پر جولائی 2021 کا اگر 1991 سے 2020 تک کے درجہ حرارت سے تقابل کیا جائے تو یہ اوسطاً صفر اعشاریہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ گرم تھا۔

یورپی یونین کے ارتھ آبزرویشن پروگرام (کوپرنکس) نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ بالکل اسی طرح کا درجہ حرارت جو کہ جولائی 2020 میں ریکارڈ ہوا  تو یہ مشترکہ طور پر تیسرا گرم ترین جولائی کا مہینہ ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق عالمی درجہ حرارت صنعتی دور سے قبل کی اوسط سے زیادہ ہے اور یہ شدید بارشوں کا باعث بھی ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ اس برس چین، بیلجیئم اور جرمنی میں شدید بارشوں سے تباہ کن سیلاب آیا۔ جبکہ ترکی اور یونان اب تک ہیٹ ویو کے باعث جنگلوں میں لگنے والی آگ سے نبرد آزما ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین