• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کپور کو ایوارڈ دینے صدر وینکٹ رامن پروٹوکول توڑکر ان کی نشست پر گئے

بالی ووڈ کے عہد ساز اداکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر راج کپور جن کا فلمی دنیا سے طویل وابستگی رکھنے والے خاندان سے تعلق تھا اور ان کے والد پرتھوی راج کپور کا شمار بالی ووڈ کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

کپور خاندان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے تین دادا صاحب پھالکے جیسا اہم ایوارڈ بھارت میں سینما انڈسٹری اور فن کی خدمات کے اعتراف میں حاصل کیا ہے۔

یعنی ان کے والد پرتھوی راج، راج کپور اور بھائی ششی کپور کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

تاہم 1988 میں جب راج کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تو ان کی صحت اس قدر ناساز تھی کہ وہ اس کی وصولی کے لیے اسٹیج پر نہیں آسکتے تھے۔

اس صورتحال پر بھارت کے صدر وینکٹ رامن نے سینئر اداکار کے لیے ایک اہم پروٹوکول کو توڑتے ہوئے خود ان کی نشست پر جاکر انھیں ایوارڈ عطا کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ تقریب 2 مئی 1988 کو دہلی میں منعقد ہوئی اور راج کپور صاحب بیماری کی وجہ سے درست طور پر سانس بھی نہیں لے پارہے تھے اور انھیں ایک آکسیجن ماسک اور سلنڈر لگایا گیا تھا تاکہ وہ سانس لے سکیں۔

سفید براق لباس میں ملبوس راج کپور اپنی اہلیہ کرشنا راج کے ساتھ سامعین کی نشستوں پر جاکر بیٹھ گئے اور جب ان کے ایوارڈ وصول کرنے کی باری آئی تو وہ اسٹیج پر نہیں آسکتے تھے اس پر صدر راما سوامی وینکٹ رامن نے فیصلہ کیا کہ وہ خود راج صاحب کے پاس جاکر انھیں ایوارڈ سے نوازیں گے۔

اس حوالے سے راج صاحب کی بیٹی ریما جین کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ انکے والد کو اپنی موت کا پتہ چل گیا تھا، وہ دمے کے مریض تھے، انھیں دو مئی کو ایوارڈ دیا گیا  اور اس کے ٹھیک ایک ماہ بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

تازہ ترین