ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت پابندیوں سے کورونا کیسز رکنے کی خوشخبری سنادی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی پابندیوں کے باعث صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز رک گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اب کوشش ہے کہ کورونا وائرس کے ان کیسز کو کمی کی طرف لایا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یہ بھی کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کی جانب جانا ہوگا تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اگر سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں تو ماسک پہن کر سڑکوں پر آئیں۔