• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم لیگ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے، خواجہ بشارت

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل)قائداعظم پریمیئر کرکٹ لیگ نے سیزن 2021 کا پہلا فائنل کپ میچ کا انعقاد کیا جو ڈیوزبری کشمیر کرکٹ کلب اور وائٹ روز کے مابین کھیلا گیا موسم خراب ہونے کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی جب کے ہزاروں افراد لائیو سٹریم کے ذریعے بھی میچ کو دیکھا میچ میں دونوں ٹیموں میں خاصا جوش وخروش تھا کشمیر کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سست اور مشکل آغاز کے بعد 22 ویں اوور کے بعد 3 وکٹ پر صرف 73 رنز بنائے۔ کپتان ابرار لطیف (36) ، فرخ عالم (37) اور ارمان حسین (28) کی اننگز نے اننگز کے دوسرے ہاف میں اسکور کو تیز کیااور آخری 6 اوورز میں 52 رنز بنا کر وائٹ روز ٹیم کو 209 کا مشکل ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی جواب میں وائٹ روز کی بیٹنگ لائن شروع ہی سے مشکلات کا شکار ہو گئی پہلے دو اوورز میں دو ابتدائی وکٹیں گنوا دیں کشمیرٹیم نے ابتدائی دو وکٹ حاصل کرنے کے بعد ان کے باولروں میں خاصا جوش و خروش پیدا ہو گیا وائٹ روز کرکٹ ٹیم نے تیسری وکٹ نے اننگز کو مضبوط کیا 210 رنز کا ہدف اگر چہ مشکل تھا تاہم مڈل آرڈر اور آخری بیٹسمینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو آخری اوورز تک لے گئے آخری 7 اوورز میں 4 وکٹیں ہاتھ میں تھیں 58 رنز کی ضرورت تھی۔ وائٹ روز کو میچ جیتنے کی امید پیدا ہوئی مگر جلد ہی انہوں نے اپنی وکٹیں کنوا دی اور 40 رنز سے فائنل میچ ہار گئی، میچ کے بعد دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دی گئیں مین آف دی میچ فرخ عالم رہے جبکہ فائنل میچ کے فاتح کشمیر ٹیم کے کپتان ابرار لطیف کو ایک ایس ڈی کے ندیم نے ونر ٹرافی پیش کی لیگ کے بانی خواجہ بشارت نے اس موقع پر کہا کہ قائداعظم لیگ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے اسی لیگ سے نکل کر مستقبل میں یہ نوجوان نیشنل سطح پر اپنا ٹیلنٹ پیش کریں گے جس سے نہ صرف برطانیہ بلکہ اپنے وطن پاکستان جا نام بھی روشن ہو گا ۔

تازہ ترین