پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ضابطہ اخلاق (ایس او پیز) کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کردیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13رینٹ اے کار اور ٹرانسپورٹ اڈے سیل کردیے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹیشنز اور بسوں کے اڈوں پر بغیر ماسک 149 مسافروں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل کرکے منیجر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جنرل اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز سیل کیے جبکہ منیجرز کو گرفتار کرلیا ہے۔
پشاور انتظامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 ریسٹورنٹس، 37 دکانیں سیل کی گئیں اور دکاندار کو گرفتار کیا گیا ہے۔