• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر انتخابات نے کورونا پھیلانے کا کام کیا: اسد عمر

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں انتخابات نے سپر اسپریڈر کے طور پر کام کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات چند ماہ ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی، انتخابات سے پہلے ایک خصوصی ویکسینیشن مہم چلانے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخاب ملتوی کرنے اور ویکسین مہم پر اتفاق نہیں کیا گیا، انتخابات کے بعد سے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے، بلاول دھمکی دے رہے تھے کہ کراچی میں کورونا پھیلتا ہے تو ذمے دار وزیرِ اعظم، وزراء ہوں گے۔

سربراہ این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک سال میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔

تازہ ترین