آئی جی پنجاب انعام غنی نے رحیم یار خان میں بھونگ مندرکا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، اقلیتوں کو تحفظ کا احساس دلانے بھونگ آیا ہوں۔
رحیم یار خان کےعلاقے بھونگ میں گھنیش مندر کے دورے کے موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ مندر کی دوبارہ تزین و آرائش کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارےہاں ایسی ایجنسیاں کام کررہی ہیں جو پاکستان کے خلاف سازش کرکے بین الاقوامی سطح پر بدنام کرانا چاہتی ہیں، جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سپرپم کورٹ کی ہدایات پر مکمل عمل کیا گیا ہے، گھر چھوڑ کر جانے والے ہندو برادری کے افراد واپس آجائیں، مکمل سیکیورٹی دینگے ۔
انہوں نے بتایا کہ مندر حملے کے الزام میں اب تک 95 ملزمان کو گرفتار کرچکے ہیں۔