• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انگلینڈ، بھارت میچ کے دوران تماشائی کِٹ پہن کر میدان میں آگیا


انگلینڈ اور بھارت کے ٹیسٹ میچ میں ایک تماشائی بھارتی ٹیم کی شرٹ پہن کر گراؤنڈ میں داخل ہوگیا اور خود کو بھارتی کھلاڑی ظاہر کرنے لگا۔

لارڈز میں کھیلے جانیوالے بھارت اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی، جب ایک برطانوی شہری کھانے کے وقفے کے بعد بھارتی ٹیم کی کٹ پہن کر گراؤنڈ میں داخل ہوگیا اور ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کرنے کی کوشش کرنے لگا۔

سیکیورٹی اہلکار جب اس شخص کے پاس آئے تو وہ خود کو بھارتی ٹیم کا کھلاڑی ظاہر کرنے لگا اور اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کھیلنے کی ضد کرنے لگا۔

سیکیورٹی اداروں نے اس شخص کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا، جس پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین