• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ بھی جونی لیور کے اصل نام سے واقف نہیں؟

بھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جونی لیور اپنی مزاح سے بھرپور اداکاری سے اپنے مداحوں کا دل جیت چکے ہیں اور وہ دہائیوں سے سلور اسکرین پر اپنی شاندار پرفارمنس دکھاتے آرہے ہیں۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ جونی لیور کے اصل نام سے ان کے اکثر پرستار واقف ہی نہیں ہیں اور انھیں جونی لیور (فلمی نام) سے پکارا جاتا ہے۔

جونی لیور آج اپنی 64ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اسی حوالے سے میڈیا میں ان کے نام اور ان کی زندگی کے نشیب و فراز کو لےکر ایک رپورٹ شائع ہوئی۔ 

اس میں بتایا گیا کہ اس اسٹار کامیڈین کا اصل نام ’جان راؤ‘ ہے، فلمی دنیا میں آنے سے قبل 18 برس کی عمر میں ایک جانی مانی ملٹی نیشنل کمپنی لیور میں کام کرتے تھے۔ 

جونی کے پاس نامور شخصیات کی نقل اتارنے کی صلاحیت تھی اور وہ اسے استعمال کرتے ہوئے شوز کیا کرتے تھے، مذکورہ کمپنی میں کام کرنے کی وجہ سے لوگ جان راؤ کو جونی لیور پکارنے لگے اور یہی آگے چل کر ان کا فلمی نام بھی بن گیا۔

انھوں نے 1980 کے عشرے میں اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ایک مرتبہ اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم ’یہ رشتہ نہ ٹوٹے‘ کی شوٹنگ سے بھاگنا چاہتے تھے کیونکہ وہ اس وقت فلم میں اداکاری کو لے کر بہت گھبرائے ہوئے تھے۔ 

جونی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی عادت بن گئی تھی وہ نامور شخصیات کی نقل اتارتے، اور انھیں دیکھ کر لوگ ہنستے اور محظوظ ہوتے۔ 

انھوں نے بتایا کہ میں ڈانس کرتے اور دیگر پرفارمنس کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں، جب 18 برس کا ہوا تو جس کمپنی میں والد کام کرتے تھے وہیں کام کرنے لگا، وہاں کمپنی میں بھی شوز کیے اور اسی وجہ سے جونی لیور نام مل گیا۔ 

تازہ ترین