• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک


کابل ایئر پورٹ سے اڑنے والے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خوف اور مایوسی میں مبتلا افغان شہریوں کی جانب سے کابل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

طیاروں سے افغان شہریوں کی لٹکنے کی کوشش میں پرواز بھرنے والے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے نے اڑان بھری تو پہیے میں گھسے 3 افراد نیچے گر گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان چھوڑ کر باہر نکلنے کے لیئے لوگ بے چین ہیں، کابل ایئرپورٹ پر افراتفری عروج پر ہے، کابل ائرپورٹ پر لوگوں کو منتشرکرنے کیلئےامریکی فوج نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واضح نہیں پانچوں افرادفائرنگ سے یا بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے، پانچ افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی میں لے جایا گیا۔

افراتفری کے بعد کابل کے ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدودکومحفوظ بنالیا۔

کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے،امریکی سفارت خانے کا تمام عملہ حامدکرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔

تازہ ترین