• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مدینہ کے دعویدار وزیر اعظم کہاں ہیں؟ آصف کرمانی

مسلم لیگ نون کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے مینارِ پاکستان واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہاں ہیں؟

 سینیٹر آصف کرمانی نے مطالبہ کیا کہ اقبال پارک لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ کوئی حکومتی نمائندہ مظلوم خاتون کے سر پر ہاتھ رکھنے نہیں گیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین