اسلام کوٹ(رپورٹ / عبدالغنی بجیر)مٹھی پولیس کا کارنامہ،کلہاڑیوں سے جھگڑے کرنے کے الزام میں ڈیڑھ سالہ بچے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مٹھی پولیس نے نواحی گائوں کاٹھو اور سگھروڑ کے دو گروپوں میں زمینی تکرار کے بعد ایک گروپ کے کل 20؍ افراد پر کلہاڑیوں سے حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا،جس میں ڈیڑھ سالہ بچے فاضل ولد آصف جونیجو کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے مخالفین کے کہنے پر پورے گاؤں کے معززین کے نام ایف آئی آر میں ڈال دیئے ہیں۔