• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے بڑے شہروں میں عاشورہ کے جلوس

نواسۂ رسول حضرت حسین رضی اللّٰہ عنہ اور اُن کے جاں نثار ساتھیوں کی کربلا میں شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی

کراچی کے علاقے ملیر میں امام بارگاہ سے یوم عاشور کا جلوس برآمد ہوا۔

لاہور

لاہور میں اندرون موچی گیٹ سے برآمد یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے جبکہ جہلم میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس محلہ سخی شاہ بھور سے برآمد ہوا۔

رائیونڈ

رائیونڈ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قصر سکینہ سے برآمد ہوا۔

ڈیرہ مراد جمالی

ڈیرہ مراد جمالی میں یوم عاشورہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ جعفر صادق سے برآمد ہوا جبکہ ڈی آئی خان میں اندرون و بیرون شہر امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد  ہوا اور اس موقع پر شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی اور  موبائل فون شام 6 بجے تک بند رہیں گے۔

خانیوال

خانیوال میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر 11 سے برآمد ہوا جبکہ گھوٹکی میں مرکزی جلوس چوک ماڑی اوباڑو سے برآمد ہوا، جلوس ریتی روڈ اوباڑو پر اختتام پذیر ہوگا اور اس موقع پر ضلع بھر میں موبائل سروس بند معطل ہے۔

نوشہرہ

نوشہرہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ علی مسجد سے برآمد ہوا۔

سکھر

سکھر میں یوم عاشور پر سیکیورٹی کے تحت شہر اور گردونواح میں موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ گوجرانوالہ شہر میں بھی موبائل فون سروس رات 10 بجے تک کے لیے معطل ہے۔

میانوالی

میانوالی میں بھی یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں جبکہ شہر میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں علم ،تعزیہ اور ذو الجناح کا مرکزی جلوس چوک شہداء سے برآمد ہوا، عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ پر رحمت اللّٰہ چوک سے برآمد ہوا۔

کوئٹہ میں عاشورہ کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ موبائل فون سروس معطل ہے، جلوس کے روٹ کو جانے والے تمام راستے سیل، روٹ پر دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔

غذر

غذر میں ضلع بھر میں موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہنگو

ہنگو میں یوم عاشورہ کا جلوس پاس کلی سے برآمد ہوا۔

  پشاور

پشاور میں امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی سے برآمد یوم عاشور کا پہلا جلوس اختتام پذیر ہوگیا۔

اوکاڑہ

اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس شبیہ ذوالجناح، علم و تعزیہ بر آمد ہوا جبکہ بنوں میں عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا۔

میرپور آزاد کشمیر

میرپور آزاد کشمیر میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ بیت الخزن سے برآمد ہوا، اس کے علاوہ یوم عاشور کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ حیدری چوک سے بھی برآمد ہوا۔

بھمبر آزاد کشمیر

بھمبر آزاد کشمیر میں یوم عاشور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے بر آمد ہوا۔

جیکب آباد

جیکب آباد میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس شیر شاہ حویلی سے بر آمد ہوا۔

لودھراں

لودھراں میں  یوم عاشور کا مرکزی جلوس خواجہ والا چوک سے برآمد ہوا۔

راولپنڈی

راولپنڈی میں دس محرم کا جلوس تیلی محلہ امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا۔

گجرات

گجرات میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے بر آمد ہوا۔

منڈی بہاؤالدین

منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ میں یوم عاشور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

ڈی جی خان

ڈی جی خان میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہوا۔

ٹنڈو محمد خان 

ٹنڈو محمد خان میں مرکزی امام بارگاہ الحسینی سے یوم عاشور کا جلوس برآمد ہوا۔

کندھ کوٹ 

کندھ کوٹ میں یوم عاشور کاجلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔

شورکوٹ

شورکوٹ میں یوم عاشور کا جلوس امام بارگاہ نور اکبر شاہ پرانا اڈہ لاریاں سے برآمد ہوا۔

بدین 

بدین میں ٹنڈو باگو میں یوم عاشور کا جلوس غنچہ عباس امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔

تھرپارکر

تھرپارکر میں مٹھی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ملوک شاہ سے برآمد ہوا۔

حافظ آباد 

حافظ آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ وارڈ نمبر 1سے برآمد ہوا۔

شہداد کوٹ

شہداد کوٹ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسن علی شاہ امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔

سبی

سبی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مرتضی سے برآمد ہوا۔

بنوں

بنوں میں یوم عاشور کامرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

تازہ ترین