• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم  کیے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس رقم سے شاہراہوں کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔

جن شاہراہوں کا نظام بہتر کیا جائے گا ان میں شکار پور سے راجن پور تک این 55 کو کشادہ کرنا شامل ہے۔

اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق این 55 سی پیک کا حصہ ہے جو کراچی اور گوادر کو شمال علاقوں سے ملاتا ہے، یہ رقم سڑک کو محفوظ اور موسمی شدت کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے استعمال ہو گی۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی اس رقم سے بس اسٹاپ، ایمرجنسی سینٹر اور خواتین کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اس منصوبے میں این ایچ اے کے اسٹاف کی صلاحیت بڑھانےکے لیے تربیت بھی شامل ہے۔

تازہ ترین