• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان: آخری نیوکلیئر پاور پلانٹ مانشن کو دوبارہ کھولنے کیلئے ریفرنڈم ناکام

تائیوان کا مانشن نیوکلیئر پاور پلانٹ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تائیوان کا مانشن نیوکلیئر پاور پلانٹ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

تائیوان کے آخری نیوکلیئر پاور پلانٹ مانشن کو دوبارہ کھولنے کےلیے کرایا جانے والا ریفرنڈم ناکام ہو گیا، ووٹر ٹرن آؤٹ مطلوبہ قانونی حد کو پورا نہ کر سکا۔

ریفرنڈم کی کامیابی کے لیے تقریباً 50 لاکھ ووٹ درکار تھے جبکہ حمایت میں 43 لاکھ ووٹ آئے اور 15 لاکھ لوگوں نے مخالفت کی۔

تائیوان کی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شکار تائیوان میں جوہری توانائی پیدا کرنے اور جوہری فضلے کو سنبھالنے کے بارے میں بڑے حفاظتی خدشات پائے جاتے ہیں۔

تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا ہے کہ اگر ٹیکنالوجی میں بہتری آتی ہے اور سماجی قبولیت میں اضافہ ہوتا ہے تو مستقبل میں جدید ایٹمی توانائی پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید