عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں سج گئیں۔
کراچی میں مختلف مقامات پر لگائی گئی مویشی منڈیوں میں شہریوں کا خریداری کے لیے آنے کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کی جانب سے جانوروں کی قیمت زیادہ ہونے کا شکوہ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب لاہور کی مناواں مویشی منڈی میں بیوپاری اپنے خوبصورت اور صحت مند جانور لے کر پہنچ گئے ہیں۔
بیوپاری پُرامید ہیں کہ جانور اچھی قیمتوں پر فروخت ہوں گے۔
ادھر گوجرانوالا کی مویشی منڈیوں میں بھی قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
علاوہ ازیں شہریوں کی بڑی تعداد جانوروں کی خریداری کر چکی ہے اور گھروں پر ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔