• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ عاشورہ کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سے مطمئن

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملک میں عاشورہ کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سینٹرل کنٹرول روم کے مطابق یوم عاشور کے کم و بیش تمام جلوس اختتام پذیر ہوچکے ہیں، ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مجموعی امن و امان کے لیے پولیس، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان پولیس کو امن و امان برقرار رکھنے پر شاباش دیتا ہوں۔ 

انہوں نے سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی انتظامیہ کی مدد کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین