• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر وال سسٹم، پی ٹی آئی دور حکومت میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک میں انٹرنیٹ فائر وال سسٹم سب سے پہلے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں لگانے کا فیصلہ کیا گیاتھا.

 عمران خان کے دور حکومت میں 2020ء کا وزیراعظم آفس میں نیشنل فائر وال پر اجلاس ہوا، جس سے متعلقہ خط سامنے آگیا۔خط میں کہا گیا کہ 22اکتوبر 2020ء کو نیشنل فائر وال  سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے.

خط میں مزید کہا گیا کہ وزارت آئی ٹی کیس باضابطہ منظوری کےلیے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے،خط میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ٹائم لائنز اور پیشرفت رپورٹ جمع کروائی جائے،سامنے آنے والا خط اس وقت کے ایڈیشنل سیکرٹری (ii) عثمان اختر باجوہ کے دستخطوں سے جاری ہوا تھا۔

اہم خبریں سے مزید