• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون پراسیکیوشن آفیسر کو ہراساں کرنے اور تشدد پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر مقدمہ

چنگیز خان کاکڑ : فوٹو فیس بک
چنگیز خان کاکڑ : فوٹو فیس بک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی چنگیز خان کاکڑ کے خلاف فیصل آباد کے ویمن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون پراسیکیوشن آفیسر کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چنگیز خان کاکڑ نے ساتھی وکیلوں کے ہمراہ سرکاری دفتر پر دھاوا بولا۔ خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ چنگیز خان کاکڑ نے ریمانڈ تحریر کرنے پر اعتراض اور حملہ کیا، حملہ آوروں نے پستول کے بٹ مارے، والد پر تشدد کیا۔

دوسری جانب چنگیز خان کاکڑ کا کہنا ہے کہ بغیر تحقیقات ان کے اور سینئر وکلا کے خلاف بےبنیاد مقدمہ درج کیا گیا، الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید