اسلام آباد (صالح ظافر) دفتر خارجہ میں اہم تبدیلیاں، بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے اور کینیڈا میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کو خصوصی سیکرٹری خارجہ لگادیا گیا ہے اور انہیں وزارت خارجہ آفس میں فرائض انجام دینا ہوں گے۔
وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں اور ان کی ذمہ داری وزارت خارجہ کے امور میں بہتری لانا ہے۔ دفتر خارجہ کی حالیہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک سینئر افسر کو اس طرح کی اسٹاف ڈیوٹی تفویض کی گئی تھی۔
جب کہ فارن سروس کے ایک اور قابل افسر حسن افضل کی تقرری دبئی میں قونصل جنرل کے عہدے پر کی گئی ہے۔
انہیں احمد امجد علی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ جب کہ احمد امجد علی ہیڈکوارٹرز میں اہم ذمہ داری نبھائیں گے۔