امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ غزہ میں صورتحال تشویشناک ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں قحط کے حوالے سے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے وہ صورتحال بہت سنگین ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہمیں غزہ کی صورتحال پر تشویش ہے، جو ایک جنگ زدہ علاقہ ہے، جہاں معصوم لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے طریقے کار پر غور کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا غزہ میں یرغمالیوں کا بحران سنگین ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ تنظیم حکومت میں رہنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ وہ انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (IPC) کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں ان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصد غزہ اور یوکرین کی جنگ کا خاتمہ ہے۔