• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشاکپ کیلئے ٹیم کے اعلان کے بعد شبمن گل کی طبیعت ناساز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گِل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں وہ ایشیا کپ کےلیے ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد بیمار پڑ گئے۔

غیرملکی کرکٹ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 25 سالہ اوپنر شبمن گِل ان دنوں طبیعت خراب ہونے کے سبب آرام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر بنگلورو میں رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے ’ڈولیپ ٹرافی‘ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گِل کو حال ہی میں نارتھ زون ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن بی سی سی آئی کو فزیو اسٹاف کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ میڈیکل رپورٹ میں اِن کی دستیابی مشکوک بتائی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شبمن گِل اس وقت چندی گڑھ میں اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گِل کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر ایسی صورتحال میں سامنے آئی ہے کہ جب آئندہ ماہ دبئی میں ایشیا کپ کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ سے قبل شبمن گِل کی مقامی ٹورنامنٹ ’ڈولیپ ٹرافی‘ میں عدم دستیابی ناصرف نارتھ زون بلکہ بھارتی ٹیم کے شائقین کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ایشیا کپ سے قبل یہ ٹورنامنٹ شبمن گِل کے لیے فارم اور فٹنس جانچنے کا بہترین موقع تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید