• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشا بندھن: سشانت اور بہن کی یادگار تصویر وائرل

گزشتہ سال خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ہندو مذہبی تہوار رکشا بندھن کے موقع پر بھائی کے ساتھ اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

شویتا سنگھ کیرتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سشانت سنگھ کے ہمراہ اپنی ایک پُرانی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سشانت سنگھ کی عُمر 10 سے 12 سال کے قریب لگ رہی ہیں جبکہ اُن کی بہن شویتا کسی بات پر زور زور سے قہقہے لگا رہی ہیں۔

شویتا سنگھ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سشانت سنگھ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی! میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’بھائی! ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔‘

یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

تازہ ترین