• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن سے زیادہ معاوضہ لینے والے تیلگو اداکار چرنجیوی

جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور سیاستدان چرنجیوی کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ 1992 میں انھوں نے تیلگو فلم اپدبندھاودو جسکی ہدایت کاری کے وشواناتھ نے دی تھی، کا معاوضہ سوا کروڑ روپے لیا تھا۔ یاد رہے کہ آج چرنجیوی 66ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ یہ کسی تیلگو اداکار کو دیا گیا اس وقت کا سب سے زیادہ معاوضہ تھا اور انھوں نے یہ بھاری معاوضہ وصول کرکے بالی ووڈ کے شہنشاہ اور بھارت کی سب بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا جو کہ اس وقت ایک پروجیکٹ کا معاوضہ ایک کروڑ روپے لیا کرتے تھے۔

پدما بھوشن ایوارڈ یافتہ اداکار چرنجیوی کے فلمی کیریئر میں کافی اتار چڑھاؤ بھی آیا، تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ جنوب کی فلم انڈسٹری میں اپنی محنت سے اس مقام تک پہنچے، فلم انڈسٹری کے اندر ان کے کوئی تعلقات تھے نہ کوئی رشتہ دار تھا۔

تازہ ترین