• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز 176 رنز پر ڈکلیئر کردی


جمیکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دے دیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، شاہین شاہ آفریدی نے کیریئر کی بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 51 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قومی ٹیم کو اپنی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز پر 152 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عمران بٹ 37، کپتان بابر اعظم 33، عابد علی 29 اور اظہر علی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے 2، 2 وکیٹں حاصل کیں جبکہ کائل میئرز اور کریگ بریتھ ویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔ فواد عالم 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

تازہ ترین