پشاور( وقائع نگار) پاکستان ریلوے لیبر یونین پشاور نے تنخواہوں کی بندش کیخلاف گزشتہ روز ریلوے سٹیشن پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں یونین کے کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت ارشد خان سمیت دیگر عہدیدار کر رہے تھے ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ماہ سے تنخواہیں بند ہیں جو غریب ملازمین کیساتھ ظلم ہے اور مہنگائی کے اس دور میں بغیر تنخواہ کے گزارا مشکل ہو چکا ہے جبکہ ریلوے ڈی ایس اس حوالے سے من مانی کر رہے ہیں جسکی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے ۔