گجرات (نمائندہ جنگ) ضلع میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کھادوں کی قیمتوں میں فی بوری زیادہ سے زیادہ 505روپے تک کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگاجبکہ عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یوریا کی فی بوری قیمت 2020روپے سے کم کرکے 1850روپے مقرر کی گئی ہے،ڈی اے پی کی پرانی قیمت 3405روپے فی بوری تھی جس میں 505روپے کمی کی گئی ہے نئی قیمت 2900روپے ہوگی، سنگل سپر فاسفیٹ 18%کی پرانی قیمت 1203روپے تھی، فی بوری 177روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1026روپے مقرر کی گئی ہے، نائٹرو فاس کی پرانی قیمت 2410روپے تھی جس میں 220روپے کمی کی گئی ہے نئی قیمت 2190روپے فی بوری ہوگی۔ این پی کے (8:23:18)کی پرانی قیمت 2994روپے فی بوری تھی، 186روپے فی بوری کمی کے بعد نئی قیمت 2808روپے فی بوری مقرر کی گئی ہے، این پی کے (17:17:17)کی پرانی قیمت فی بوری 2971روپے تھی جس میں 159روپے فی بوری کمی کی گئی ہے نئی قیمت 2812روپے فی بوری ہوگی، سلفر آف پوٹاش (ایس او پی) کھاد کی پرانی قیمت 5579روپے فی بوری تھی جس میں 400روپے کمی کی گئی ہے نئی قیمت 5179روپے ہوگی، میرٹ آف پوٹاش (ایم او پی) کی پرانی قیمت 3392روپے فی بوری 335روپے کمی کے بعد 3057روپے فی بوری مقرر کی گئی ہے۔