• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام کی تبدیلی کیلئے طلباء سراج الحق کا ساتھ دیں‘ جمعیت طلبہ عربیہ

کوئٹہ (پ ر)جمعیت طلبہ عربیہ کے مرکزی منتظم اعلیٰ مولاناحافظ شمشیر علی شاہد اورصوبائی منتظم مولانا داداللہ ناصرنے کہاہے کہ اسلامی حکومت اوراسلامی نظام مسائل کا حل ہے ۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں منتخب نمائندوں کے فعل وقول میں تضاد ہے۔ تحریک اسلامی کا ساتھ دیکر مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسائل لاپتہ افراد کی بازیابی ، صوبے کے وسائل صوبے کے عوام پر خرچ کرنا ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،لوڈشیڈنگ وبے روزگاری اور بدعنوانی کاخاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سلگتے مسائل پر قومی جماعتوں کو آوازبلندکرتے ہوئے انہیں حل کرنا چاہئے، مدارس کے طلباء نظام کی تبدیلی کیلئے سراج الحق کی قیادت میں تحریک اسلامی کاساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران مختلف تقاریب ،علماء اورمدارس کے طلباء کے وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انہوں نے کہاکہ منبر ومحراب حقیقی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، علماءکرام سے قوم کی بہت سی توقعات ہیں آپس کے اختلافات ،فتویٰ بازی ،بے بنیاد پروپیگنڈے نے علماء کاز کونقصان پہنچایا ۔علماء قوم کی رہنمائی کریں ،ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی علماءپر عوام اعتماد کرتے ہیں۔
تازہ ترین