• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، صحافیوں کے تحفظ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے ʼʼصحافیوں کے حقوق کے تحفظ اورانہیں مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے حراساں کرنےʼʼ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقررکردی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل 3 رکنی خصوصی بنچ سوموار 30 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔دوسری جانب فاضل چیف جسٹس نے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی ہے ۔

تازہ ترین