وزیراعظم عمران خان نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی۔
عمران خان کو ڈومیسٹک کرکٹ پر سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کےچیئرمین عبداللہ خان نےبریفنگ دی۔
بریفنگ میں اسکول کرکٹ پرخصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
اجلاس میں فہمیدہ مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سی ای او پی سی بی وسیم خان او رسی ای او سی پی سی اے خرم نیازی نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نےاسکول کرکٹ چیمپئن شپ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی ٹیلنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔