سندھ میں کورونا وائرس کے 1152 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران صوبے میں اس وبا کے باعث مزید 9 اموات ہوچکی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے یومیہ بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 361 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں مزید 1152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے ساتھ ہی صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 6812 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج کورونا وائرس سے مزید 928 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 372727 ہوچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 5506131 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس میں سے 429268 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت 49 ہزار 729 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 48 ہزار 685 گھروں میں، 39 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1005 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 892 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 78 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 1152 نئے کیسز میں سے 497 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی سے 198، ضلع وسطی سے 121،ضلع جنوبی سے 65، ملیر سے 51، ضلع غربی سے 36 اور ضلع کورنگی سے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں سے حیدرآباد 151، بدین 50، سانگھڑ 46، تھرپارکر 41، شہید بے نظیر آباد 34، قمبر 33، جامشورو اور مٹیاری 32-32 ، نوشہروفیروز 30، خیرپور 27، سکھر 18، کشمور اور سجاول 17- 17، میرپورخاص اور شکارپور 15-15، ٹنڈو الہیار 13، گھوٹکی 12، عمرکوٹ 11، دادو 10، جیکب آباد 8، لاڑکانہ 4، ٹھٹھہ 3 اور ٹنڈومحمد خان سے 1 کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوا ہے۔