• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نثار(27اگست2021) کلچر کینچلی بدلتا رہتا ہے

جناب نفرت انگیز رویےاور غیر معقول حرکات تو کبھی اسلام میں قابل قبول نہیں رہیں جو کہ اب ہمارے کلچر کا حصہ بن چکی ہیں۔ ہماری حالت بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے،ہماری تہذیب و اخلاقیات اس طرح تبدیل اور تحلیل ہوتی جا رہی ہیں کہ اب ان کا ﷲ ہی حافظ ہے۔(محمد انور،لاہور)

سلیم صافی(25اگست2021)پاکستانی طالبان۔ پس چہ بایدکرد

جناب مثبت پوائنٹ مستقبل میں یہ ہوسکتاہےکہ روس، افغانستان، پاکستان اورتمام وسطی ایشیائی ممالک مل کر امریکہ اور بھارت کے مقابلے میں ایک بلاک بنائیں اور معاشی لحاظ سے ایک دوسرے کی مدد کریں لیکن اس کے لئے پاکستان میں سیاسی استحکام لازمی ہے جواس حکومت کے ہوتے ہوئے مشکل لگ رہاہے۔(فوادخان،کوئٹہ)

انصارعباسی(23اگست2021)عورت جو مرضی کرےکانیابانیہ!

جناب آج کل کوئی دین اور مذہب کی بات کرے تو لوگ اس کو دقیانوس سمجھتے ہیں۔اس طرح کے بیانیے پر ٹیلی فلمز بنانی چاہیںجوکہ معاشرےکی اصلاح کےلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی ہے۔

(قیصرخٹک۔ کے پی)

یاسر پیرزادہ(22اگست2021) ہم اتنے بھی احسان فراموش نہیں

جنا ب آج کل کے حکمران کا خاصا طبقہ جوکر رہا ہے وہ زخموں پر نمک چھڑکنے، چرکے لگانے ، طعنہ زنی کرنے کے علاوہ مال بنانے اور ملک لوٹنے کے مترادف ہے ۔ مزید یہ کہ واقعی مفلسی کا پتہ نہیں لگتا۔ خرچ میں میانہ روی ہی عقل مندی ہے۔

(سید طاہر حسن، کراچی)

منصور آفاق(27اگست2021) شاہکام چوک سےمینار پاکستان تک

جناب میرے خیال میں اگر لاہورشہر کے چاروں کونوں پر اور چھوٹے شہروں کے درمیان کھلی جگہوں پر نئے ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائیں۔ ان اداروں میں ملازمین کےلئےرہائش اور کمیونٹی سنٹرز بھی بنائے جائیںتواس سے لاہور میں باہر سے آنے والوں کا دباؤ بھی کم ہو گا اور عوام کو اپنے گھروں کے پاس بنیادی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔(ابوبکر صدیق)

مظہر برلاس(27اگست2021)تین سالہ کارکردگی مگر۔۔۔!

جناب مظہر برلاس!صرف چند ایک نہیں ابھی بہت سے پہلو ایسے ہیں جن کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں، اگر توجہ ہے بھی تو وہ مسائل جوں کے توں ہیں۔ حالیہ دِنوں لاہور میں ہونے والے دو واقعات نے قوم کی ہر بیٹی کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اِس معاشرے میں اُس کی عصمت محفوظ ہے یا نہیں۔ حکومت کو اِس حوالے سے سخت سے سخت قانون سازی کرنی چاہئے۔

(منیبہ احمد۔لاہور)

اشتیاق بیگ(25اگست2021)افغانستان۔ امریکی انٹیلی جنس کی ناکامی

بیگ صاحب وقت آگیا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں پاکستان خود مختار اور ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرے نہ کہ مغرب بالخصوص امریکہ اور خلیجی عرب ممالک کے مفادات کی آڑ میں ان کے لئے طفیلی ریاست کا کردار ادا کرے۔

(عزیز خان،اسلام آباد)

ڈاکٹر عبدالقدیر خان (23اگست2021) نیاافغانستان

جناب آپ نےبہت عمدہ انداز میں مسلمانوں کے عروج کی وجہ بیان کی ہےاوراس راستے کا بتایا ہے جوافغان مجاہدین نےاپنایاہواہے۔ بےشک افغانوں کی تاریخ شجاعت سےبھری پڑی ہےاور ہمیں طالبان کی وجہ سےافغان بھائیوں کونظرانداز نہیں کرناچاہئے۔

(ارشداقبال،کبیروالہ)

حناپرویزبٹ(22اگست2021)تباہی کی خوفناک سازش اوریادگارِپاکستان

حناصاحبہ آپ نے بالکل صحیح تجویز دی ہے جب تک انصاف اوراحتساب موقع پرنہیں ہوگا، ان جرائم کو روکنا مشکل ہوگا۔بروقت کارروائی اورفوری سزاان مسائل کاحل ہے جس کی طرف موجودہ حکومت کی کوئی نظر نہیں ہے۔

(افشاں وڑائچ،لاہور)

تازہ ترین