• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ہاکی ٹرائلز میں مردوں کی مداخلت، پی ایچ ایف کا نوٹس

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نےخواتین ٹیم کے انتخاب میں بعضمرد عہدے داروں کی مداخلت کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے خواتین ونگ سندھ کی جنرل منیجر اور صوبائی وزیر شہلا رضا کو مکمل اختیارات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے سندھ خواتین ٹیم کے ٹرائلز کے موقع پر بعض مرد عہدے داروں نے کھلاڑیوں پر شرکت نہ کرنے کیلئے دبائو ڈالا، انہوں نے مختلف کالجز اور اسکولوں کے اسپورٹس ٹیچر کو بھی کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں نہ بھیجنے کے لئے کہا، جس پر شہلا رضانے پی ایچ ایف سےٹرائلز میں ایک دن کی توسیع کی درخواست کی تھی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیموں کے انتخاب میں بعض ایسوسی ایشن کے لوگوں کیمداخلتکی کوشش کوناکام بنادیا گیا ہے، کوشش کروں گی کہ میرٹ پر انتخاب کر کے پانچ چھ کھلاڑی قومی ٹیم میںشامل ہوسکیں ۔انہوں نے شکایات کانوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی شکایات ہیلپ لائن 1094 پر درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین