• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب

اوسلو(ناصراکبر) پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سیاسی، سماجی ،مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ذاکر حسین نےتلاوت قرآن پاک سے کیا۔تقریب سے پاکستان یونین ناروے کےچیئرمین چوہدری قمر اقبال ،فروڈےیاکوبسن (اے پی اوسلوکے صدر)ارنسٹ موڈیسٹ ہارڈیکر ہاف (وی اورڈ لورنسکوگ)پھیرسینڈ برگ (لبرل لسٹینے پارٹی)گیئرلیپسٹاڈ (سینٹروم پارٹی) سینئر سیاستدان سید یوسف گیلانی نے خطاب کیا۔ نارویجن سیاستدانوں نے اپنی پارٹیوں کے منشور پیش کئے اورپاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے شریک مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نارویجن مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،چوہدری قمر اقبال نے اپنی کمیونٹی کو بھی خوش آمدید کہا اور ان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی چوہدری قمر اقبال نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی انتھک محنت اور جدوجہد اور لاکھوں لوگوں کی قربانی کے بعد پیارا وطن پاکستان ہمیں حاصل ہوا،انہوں نے کہا کہ میں تمام قومی ہیروز اور تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، یوم آزادی منانا اس لئے ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل اپنی ثقافت کلچر اور پاکستان میں اپنے رشتوں سے جڑی رہے اور اس کے ساتھ ناروےاور پاکستان کے مابین ایک مضبوط تعلق اور یورپ میں پاکستان کا امیج بہترکرنے میں مدد مل سکے ۔چوہدری قمر اقبال نےاپنے ان بزرگوں اور بھائیوں کو جنہوں نے 70 کی دہائی میں ناروے کی ترقی میں کردار ادا کیا تھا، کو بھی خراج تحسین پیش کیا،چوہدری قمراقبال نے بتایا کہ ہمارے عزیز دوست اور بھائی پروفیسر ڈاکٹر سید سبطین شاہ اس بار پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں شریک نہیں ہوسکے وہ پاکستان میں ایک یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ ہیں اور میری ٹائم پر تحقیق کرنے والےادارے کے ڈائریکٹر ہیں ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ،چوہدری قمر اقبال نےکہا کہ ڈاکٹر سید سبطین شاہ نے جشن آزادی کے موقع پر تمام شرکاءکومبارکباد اورنیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔تقریب میں چوہدری قمر اقبال نے قذافی زمان، سید یوسف گیلانی، ملک ابرار (سینٹروم پارٹی)اور نواز خان (لیبر پارٹی)کو پھول پیش کیے جب کہ انسانیت کی خدمت کا ایوارڈ امداد ریلیف کی ٹیم محمد عامر شاکر،قیوم ملک ،زعیم شوکت ،راشد گلزار، زاہد یاسین اور ڈاکٹر نوخیز امن کو دیا۔تقریب میں سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان کو بھی ایوارڈ دیا جانا تھا لیکن وہ مصروفیت کی وجہ سے اس تقریب میں شریک نہیں ہو پائے ان کو یہ ایوارڈ پاکستانی کمیونٹی کے لیے اچھی خدمات اورکشمیر ایشو پر آواز اٹھانے اور اپنی کارکردگی کو بہتر طریقے سے پرفارم کرنے پر دیئے جانا تھا،اب یہ ایوارڈ سفیر پاکستان کو ان کے آفس میں دیا جائے گا۔تقریب میں پاکستان میں ٹورازم کےحوالے سے مبین الرحمن، ہیری ٹیج ورثہ گجرات کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔تقریب میں سید زکی شاہ، شہزاد غفور بٹ، ملک پرویز چوہدری، اصغر ڈھکر،چوہدری اکرم سیکریالی، حاجی اشرف، سرفراز گوندل، میاں بشیر ،غلام سرور، میر ناصر، عمران خان ،شیخ طارق محمود آف لالہ موسیٰ، شیخ فواد، انور چوہدری، اظہر اقبال رندھیر ،منشا خان اور دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائضشہزاد غفور بٹ نے سر انجام دیئے۔

تازہ ترین