• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے اہلیہ کے ساتھ پہلی فلم کی یادیں شیئر کردیں

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیا بچن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی 49 سال پرانی فلم کی تصویر شیئر کردی۔

امیتابھ بچن نے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بلیک اینڈ وائٹ دور کی فلم "بانسی اور بِنجو" کی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں انہوں نے اپنی اہلیہ جیا بچن کو خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔


فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ کے لیے لکھا کہ ہم دونوں کی ساتھ کام کرنے والی یہ پہلی فلم تھی جو ستمبر 1970 میں بنائی گئی تھی اور اس بات کو گزرے آج پورے 49 سال ہوگئے ہیں۔

بگ بی کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین