• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنج شیر کا کنٹرول، دونوں فورسز کا قبضے کا دعویٰ


وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان اور مزاحمتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ دونوں جانب سے وادی کے بیشتر اضلاع پر قبضے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے، تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما احمد اللہ واثق کا کہنا ہے کہ پنج شیر کے مرکز میں طالبان جنگجوؤں اور مزاحمتی فورسز میں لڑائی جاری ہے، پنج شیر کے تمام علاقے مجاہدین کے قبضے میں آگئے ہیں۔ صرف پنج شیر کے مرکزی بازار میں مجاہدین کو مزاحمت کا سامنا ہے۔

دوسری طرف مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی نے طالبان کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی فورسز نے مقامی رہائشیوں کی مدد سے ضلع پیریاں کو طالبان کے قبضے سے واپس لے لیا ہے۔

لڑائی میں طالبان کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے، لڑائی کے دوران بہت سے جنگجوؤں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں زیادہ تر غیرملکی شامل ہیں۔

تازہ ترین