• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت، جرم ثابت نہ ہونے پر دو ساتھی بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپندی محمد افضل مجوکا نے قتل اور اقدام قتل کیس کے ایک ملزم کو سزائے موت دو کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا، راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں گزشتہ برس 29جولائی کو رنگزیب سکنہ بھاٹہ چوک کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 856 کے مطابق سید محمود حسین شاہ عرف مودا شاہ، یاسر شاہ اور نوید بٹ نے پارکنگ فیس کے تنازع پر فائرنگ کر کے اس کے بیٹے نعمان علی کو قتل جبکہ درخواست گزار سمیت پارکنگ گیٹ پر موجود اکبر علی کو شدید زخمی کر دیا تھا، ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے مرکزی ملزم سید محمود حسین کو سزائے موت اور ورثا کو 5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے وکیل صفائی خواجہ وقار خالد کے دلائل مکمل ہونے پر شریک ملزم نوید بٹ اور یاسر شاہ کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا۔
تازہ ترین