• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی الزامات، حمزہ شہباز الیکشن کمیشن کے حق میں بول پڑے

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز حکومتی الزامات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے حق میں بول پڑے۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کا ای سی پی جیسے آئینی ادارے پر پیسے لینے کا الزام لگانا شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین پر اعتراضات دور کرنے کے بجائے حکومت الزامات پر اتر آئی، حکومت طاقت کے بل بوتے پر اختلاف رائے ختم کرنا چاہتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ 167 ملکوں میں سے صرف 8 میں الیکٹرانک ووٹنگ استعمال ہوتی ہے،11 ملکوں نے تجربے کے بعد مشین کو ترک کردیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس بیٹھنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

تازہ ترین