• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: وادی لیپہ میں طوفانی بارش و کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلے سے دیہات کو نقصان


آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں طوفانی بارش سے شمسہ بری پہاڑ کے دامن میں کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلے سے متعدد دیہات کو شدید نقصان پہنچا۔ 

وادی لیپہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں طوفانی بارش سے شمسہ بری پہاڑ کے دامن میں کلاؤڈ برسٹ ہوا۔

کلاؤڈ برسٹ سے پیدا سیلابی ریلے سے متعدد دیہات کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

 تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے نوکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ زرعی اراضی، فصلوں اور پھلدار درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

تحصیل انتظامیہ نے کہا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین