• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور، انتخابی مواد کی تقسیم کا آغاز


کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات کے لیے انتخابی مواد کی تقسیم  کا آغاز ہو گیا ہے۔

الیکشن سیل میں انتخابی مواد وصول کرنے کے لیے پریذائڈنگ افسران پہنچ گئے ہیں، انتخابی مواد کی تقسیم کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے پانچ وارڈز پر انتخابات کل ہوں گے، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں 32 ہزار 284 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لیے 40 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات کے لیے 5 وارڈز میں 27 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

تازہ ترین