• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت دھاندلی کیلئے ای وی ایم کا سہارا لینا چاہتی ہے، فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا سہارا لینا چاہتی ہے۔

ترجمان مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف رابطہ عوام مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان جمعیت اہلحدیث کے مطابق اس موقع پر 16 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دوران گفتگو مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت انتخابات میں الیکٹرانک مشین کا سہارا لے کر دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین