• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھالو کی اپنے بچے کے ہمراہ فُٹ بال کھیلتے ویڈیو وائرل


خطرناک جانوروں کی دلچسپ حرکتیں سب ہی کو بھا جاتی ہیں، ایسے ہی ایک بھاری بھر کم خون خوار شرارتی بھالو کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھالو کو فُٹ بال ملتے ہی کھیلنے کی سوجھی، منوں وزنی بھالو اپنے بچے سمیت فُٹ بال کے ساتھ کھیلنے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کبھی بھالو فُٹ بال اٹھا کر اپنے بچے کی جانب اُچھالتا ہے تو کبھی فُٹ بال کو کک مارتے ہوئے فُٹ بال کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔

اس دوران بھالو کا چھوٹا سا بچہ بھی اپنی ماں کے ساتھ اس کھیل سے خوب محظوظ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین