• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

عائزہ خان آج کل سوشل میڈیا اور ماڈلنگ میں خوب چھائی ہوئی ہیں، یکے بعد دیگرے سُپر ڈوپر ہٹ ڈرامے کرنے کے بعد عائزہ خان آج کل ٹی وی ڈراموں سے دور ماڈلنگ پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔


عائزہ خان اپنے نئے ماڈلنگ اور ڈرامہ پروجیکٹ سے متعلق تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا تا ہے۔

عائزہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کے انسٹا اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

عائزہ خان نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں بالکل مختلف نئے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔


عائزہ خان نے ان میں سے ایک پوسٹ پر لکھا ’ایک اور نئے سفر کا آغاز۔‘

عائزہ خان کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداح اُن کی بے انتہا تعریفیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت کم تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

تازہ ترین