• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان نصیر بھارتی مداحوں کی محبت کے مشکور

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے سرحد پار بھارت سے ملنے والی محبت پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ارسلان نصیر نےاپنی انسٹا اسٹوری پر ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کے آرٹیکل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے  جو کہ ارسلان نصیر کے حالیہ انٹرویو کے حوالے سے شائع ہوا ہے۔

ارسلان نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سرحد پار رہنے والے ہر ایک شخص کا شکریہ۔‘

خیال رہے کہ اداکار ارسلان نصیر نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ ایمن سلیم کے ساتھ بطور مہمان ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی تھی ۔

ارسلان نصیر کے دلکش تاثرات، پُرکشش شخصیت، نرم آواز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس شو کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید