پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر کو ان کے مداحوں نے ’کنگ آف ایکسپریشنز‘ یعنی ’تاثرات کا بے تاج بادشاہ‘ قرار دے دیا ہے۔
ارسلان نصیر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے فین پیجز کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ، ان کے فین پیجز نے یہ ویڈیو اداکار کے ایک حالیہ انٹرویو میں ترمیم کرکے بنائی ۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز میں اداکار کے چہرے پر نظر آنے والے ہر طرح کے تاثرات نمایاں اور موقع کے مطابق ہونے پر انہیں ’ کنگ آف ایکسپریشنز‘ قرار دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار ارسلان نصیر نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ ایمن سلیم کے ساتھ بطور مہمان ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی تھی ۔
ارسلان نصیر کے دلکش تاثرات ، پُرکشش شخصیت، نرم آواز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس شو کی مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ۔