اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے نیب کے گواہ پر جرح مکمل کر لی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وقفۂ سماعت کے بعد نیب کے گواہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسر فرحان عمر کے بیان پر بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے جرح کی۔
نیب کے گواہ نے عدالت کو بتایا کہ شاہد خاقان عباسی سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہیں تھے، نیب کو پیش کردہ چارٹ میرا تیار کردہ نہیں۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی جرح مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
آئندہ سماعت پر دیگر شریک ملزمان کے وکلاء گواہ پر جرح کریں گے۔