• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز نتائج پر تشویش کا اظہار


وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز نتائج پر تشویش کا اظہار کردیا۔

کنٹونمنٹ بورڈز کے نتائج پر وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزراء، معاونین اور پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج اور پی ٹی آئی کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے دوران اجلاس ہدایت کی کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج سے متعلق تفصیلی رپورٹ دیں۔

ذرائع کےمطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب سے متعلق الگ الگ رپورٹ بنائی جائے۔

تازہ ترین